QR CodeQR Code

مردان واقعہ، کے پی پولیس اہلکاروں کی خصوصی تربیت کا فیصلہ

19 Jan 2018 11:13

پولیس حکام کیمطابق صوبہ کے مختلف اضلاع کے 25 اہلکاروں کو ایسے واقعات سے نمٹنے اور بچوں کیساتھ زیادتی کے ملزمان کو پکڑنے کیلئے خصوصی تربیت دی جائیگی، تربیت مکمل ہونیکے بعد مرد و خواتین اہلکار پرائمری سکولوں میں جاکر بچوں اور بچیوں کو اپنی حفاظت کے طریقوں سے روشناس کرائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے قصور اور مردان جیسے واقعات سے نمٹنے اور ملوث ملزموں کو گرفتار کرنے کیلئے پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر 25 اہلکاروں کو تربیت دی جائیگی جو بعدازاں سکولوں میں جاکر چھوٹی بچیوں اور بچوں کو اپنی حفاظت کے طریقوں سے روشناس کرائیں گے۔ پولیس حکام کے مطابق قصور اور مردان جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے نئی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے جس کی روشنی میں پشاور سمیت صوبہ کے مختلف اضلاع کے 25 اہلکاروں کو ایسے واقعات سے نمٹنے اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو پکڑنے کیلئے خصوصی تربیت دی جائیگی۔ حکام کے مطابق تربیت حاصل کرنیوالوں میں زیادہ تر انوسٹی گیشن سٹاف شامل ہے جبکہ خواتین اہلکاروں کو بھی تربیت میں شامل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تربیت مکمل ہونے کے بعد مرد و خواتین اہلکار پرائمری سکولوں میں جاکر بچوں اور بچیوں کو اپنی حفاظت کے طریقوں سے روشناس کرائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 698118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/698118/مردان-واقعہ-کے-پی-پولیس-اہلکاروں-کی-خصوصی-تربیت-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org