QR CodeQR Code

آل خلیفہ حکومت بحرین کے انقلابی رہنماوں کو جیلوں میں تدریجی طور پر قتل کر رہی ہے، تحریک حق بحرین

18 Jan 2018 04:24

تحریک حق نے شیخ حسن مشیمع جو کہ اس تحریک کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں، انکے خاندان کے پیغام کیطرف اشارہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ مشیمع کے خاندان نے انکی جسمانی حالت کی خرابی اور انکی شوگر میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے اور آل خلیفہ کے حکام کیجانب سے اس بیماری کے علاج کیلئے میڈیسن کے استعمال سے روکنے کی خبر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حق بحرین نے سنٹرل جیل میں بحرین کے انقلابی راہنماوں کے علاج پر پابندی کے حوالے س اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ اپنے اس اقدام سے ان رہنماوں کو تدریجی قتل کر رہی ہے۔ رسا نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی آزادی اور جمہوریت کی تحریک حق نے اپنے ایک پیغام میں مرکزی جیل میں انقلاب بحرین کے 13 رہنماؤں کی جسمانی حالت کی خرابی اور ان کے علاج پر پابندی کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اس تحریک نے جیل میں موجود رہنماؤں کے علاج پر پابندی پر سخت تنقید کی ہے اور اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ان میں سے اکثر افراد پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہیں اور انہیں مسلسل علاج کی ضرورت ہے، لیکن علاج کی سہولت فراہم نہ کرنے کا مطلب ان کا آہستہ اور تدریجی قتل ہے۔ تحریک حق نے شیخ حسن مشیمع جو کہ اس تحریک کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں، انکے خاندان کے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ مشیمع کے خاندان نے ان کی جسمانی حالت کی خرابی اور ان کی شوگر میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے اور آل خلیفہ کے حکام کی جانب سے اس بیماری کے علاج کے لئے میڈیسن کے استعمال سے روکنے کی خبر دی ہے۔ اس تحریک نے اپنے پیغام کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جیل سے ملنے والی خبروں کے مطابق جو نام کی جیل میں ان انقلابی رہنماؤں کو دوسرے زندانیوں سے دور اور مسلسل ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ 11 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود یہ افراد قیدیوں کے ساتھ نامناسب عمل کی مخالفت کی وجہ سے اپنے خاندانوں سے ملاقات سے محروم ہیں۔ تحریک حق نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے حکام  قیدیوں کے بارے میں ہر قسم کے پیش آنے والے خطرناک مسائل کی ذمہ دار ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 698230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/698230/آل-خلیفہ-حکومت-بحرین-کے-انقلابی-رہنماوں-کو-جیلوں-میں-تدریجی-طور-پر-قتل-کر-رہی-ہے-تحریک-حق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org