QR CodeQR Code

لکی مروت، 5 سالہ بچہ قتل

23 Jan 2018 18:04

5 سالہ روحیل جمعہ کے روز لاپتہ ہوا تھا، بہت ڈھونڈنے پر بھی بچہ نہیں ملا، اگلے دن اہلخانہ کو بچے کی لاش کھیتوں سے ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کے گلے پر زخم کے نشانات ہیں جس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ بچے کو گلا دبا کر یا گلے میں پھندہ لگا کر قتل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں نامعلوم افراد نے 5 سالہ بچے کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5 سالہ روحیل جمعہ کے روز لاپتہ ہوا تھا۔ بہت ڈھونڈنے پر بھی بچہ نہیں ملا، اگلے دن اہل خانہ کو بچے کی لاش کھیتوں سے ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچے کے گلے پر زخم کے نشانات ہیں جس سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ بچے کو گلا دبا کر یا گلے میں پھندہ لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کہ تفتیش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 699164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/699164/لکی-مروت-5-سالہ-بچہ-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org