QR CodeQR Code

اسلام آباد میں فائرنگ، کالعدم جماعت کے 3 کارکن زخمی

29 Jan 2018 15:51

پولیس کیمطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ کرال کے علاقے پیش آیا، جس کے نتیجے میں عاقب، مدثر اور علی نواز نامی شخص زخمی ہوگئے۔ پولیس کیمطابق زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ کرال کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ کرال کے علاقے پیش آیا، جس کے نتیجے میں عاقب، مدثر اور علی نواز نامی شخص زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب کالعدم اہلسنت والجماعت نے دعویٰ کیا ہے کہ زخمی ہونے والے تینوں افراد اس کے کارکن ہیں۔


خبر کا کوڈ: 700499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/700499/اسلام-آباد-میں-فائرنگ-کالعدم-جماعت-کے-3-کارکن-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org