QR CodeQR Code

مردان میں ایک اور بچی سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

29 Jan 2018 14:54

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی عمر 9 سال ہے اور وہ تیسری جماعت کی طالبہ ہے جو گذشتہ روز اسکول سے آنے کیبعد گھر کے باہر کھڑی تھی کہ 45 سالہ ملزم محمد عمر جو کہ اسکا پڑوسی بھی ہے اس نے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ایک اور بچی سے جنسی زیادتی کا واقعہ رونما ہوا ہے جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ خرکی خان محمد کے مطابق متاثرہ بچی کی عمر 9 سال ہے اور وہ تیسری جماعت کی طالبہ ہے جو گذشتہ روز اسکول سے آنے کے بعد گھر کے باہر کھڑی تھی کہ 45 سالہ ملزم محمد عمر جو کہ اس کا پڑوسی بھی ہے نے اشارے سے اُسے بلایا اور گنے کے کھیت میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق بچی کو میڈیکل کیلئے کاٹلنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ورثاء کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل  مردان کے گاؤں گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار سے لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی عاصمہ کی لاش رواں ہفتے 15 جنوری کو کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی جس کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 700514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/700514/مردان-میں-ایک-اور-بچی-سے-جنسی-زیادتی-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org