QR CodeQR Code

مردان، 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

30 Jan 2018 22:00

عبدالولی خان کیمپس کے نزدیک چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں 2 خودکش جیکٹس، 2 دستی بم، بموں میں استعمال ہونیوالا سامان اور پستول برآمد کئے گئے، جبکہ دوسری کارروائی ساڑو شاہ میں کی گئی جہاں 5 راکٹ لانچر گولے، 70 دستی بم اور 27 مارٹر گولے برآمد کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ مردان پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق پہلی کارروائی کے دوران عبدالولی خان کیمپس کے نزدیک چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا جس میں 2 خودکش جیکٹس، 2 دستی بم، بموں میں استعمال ہونے والا سامان اور پستول برآمد کئے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پکڑا گیا جسے شدت پسند دہشت گردی کے واقعات میں بروئے کار لانا چاہتے تھے۔ پولیس کے مطابق دوسری کارروائی ساڑو شاہ میں کی گئی جہاں 5 راکٹ لانچر گولے، 70 دستی بم اور 27 مارٹر گولے برآمد کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 700940

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/700940/مردان-2-مختلف-کارروائیوں-کے-دوران-بھاری-مقدار-میں-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org