QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان،دتہ خیل پر ڈرون حملہ،10 افراد ہلاک،متعدد زخمی

6 May 2011 15:00

اسلام ٹائمز:اطلاعات کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے گاؤں وتوئی میں ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا۔ جاسوس طیارے کے ذریعے آٹھ میزائل داغے گئے۔ حملے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے


دتہ خیل:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے گاؤں وتوئی میں ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا۔ جاسوس طیارے کے ذریعے آٹھ میزائل داغے گئے۔ حملے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دیگر ذرائعے کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں ڈرون حملہ ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں مکان اور ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 70147

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/70147/شمالی-وزیرستان-دتہ-خیل-پر-ڈرون-حملہ-10-افراد-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org