QR CodeQR Code

بلوچستان حکومت نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کو ایک ارب سے زائد رقم ادا کی

3 Feb 2018 09:36

دہشتگردی کے واقعات میں زخمی ہونیوالے 409 افراد کو 33 کروڑ دو لاکھ روپے ادا کئے گئے۔ ان واقعات میں املاک کا نقصان ہوا، جنکے 55 متاثرین کو صوبائی حکومت کیجانب سے ایک کروڑ 87 لاکھ 38 ہزار روپے ادا کرنے پڑے۔ بلوچستان حکومت کو گذشتہ مالی سال کے دوران دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو معاوضہ کی صورت میں ایک ارب 18 کروڑ 78 لاکھ 38 ہزار کی رقم ادا کرنا پڑی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت بلوچستان بھر میں طویل عرصہ سے جاری دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں افراد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ گذشتہ مالی سال میں بلوچستان حکومت نے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو معاوضہ کی صورت میں ایک ارب اٹھارہ کروڑ اٹھتر لاکھ سے زائد کی رقم ادا کی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان کے مالی سال 2016-17ء کے دوران صوبے بھر میں دہشت گردی کے باعث 356 افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا ء کو صوبائی حکومت کی جانب سے معاوضہ کی صورت میں 83 کروڑ 89 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔ اسی طرح دہشتگردی کے واقعات میں زخمی ہونے والے 409 افراد کو 33 کروڑ دو لاکھ روپے ادا کئے گئے۔ ان واقعات میں املاک کا نقصان ہوا، جن کے 55 متاثرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے ایک کروڑ 87 لاکھ 38 ہزار روپے ادا کرنے پڑے۔ بلوچستان حکومت کو گذشتہ مالی سال کے دوران دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو معاوضہ کی صورت میں ایک ارب 18 کروڑ 78 لاکھ 38 ہزار کی رقم ادا کرنا پڑی۔


خبر کا کوڈ: 701826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/701826/بلوچستان-حکومت-نے-دہشتگردی-سے-متاثرہ-افراد-کو-ایک-ارب-زائد-رقم-ادا-کی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org