QR CodeQR Code

بٹگرام، ٹریفک حادثہ میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

4 Feb 2018 21:51

پولیس کے مطابق الائی سے بٹگرام جانیوالی گاڑی کنڈاؤ نامی علاقے میں ڈرائیور سے بےقابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری، مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ خراب سڑک کیوجہ سے پیش آیا جبکہ مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے بٹگرام میں مسافر گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق الائی سے بٹگرام جانے والی گاڑی کنڈاؤ نامی علاقے میں ڈرائیور سے بےقابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے حادثے کے شکار لوگوں کو گاڑی سمیت باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ خراب سڑک کی وجہ سے پیش آیا جبکہ مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 702270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/702270/بٹگرام-ٹریفک-حادثہ-میں-پولیس-اہلکار-سمیت-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org