QR CodeQR Code

پاکستانی حکومت عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو اولین ترجیح بنائے، پسند رضوی

6 Feb 2018 13:57

حیدرآباد میں تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا مطلوبہ حل اقوام متحدہ کی جموں و کشمیر سے متعلق قراردادوں میں مضمر ہے، لہٰذا ان قراردادوں پر علمدرآمد کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں رائے شماری کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت ایک جائز، اخلاقی اور قانونی جدوجہد ہے، اس جدوجہد میں ان کی مثالی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ حیدرآباد میں تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے پسند رضوی نے کہا کہ کشمیر کے حالات کے حوالے سے عالمی ضمیر مردہ ہو چکا ہے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے خاموش تماشائی بن چکے ہیں اور ان کا سکوت بھارت کے حق میں جانبداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کشمیر میں انسایت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے اور اس حوالے سے بھارت کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں باضابطہ مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا مطلوبہ حل اقوام متحدہ کی جموں و کشمیر سے متعلق قراردادوں میں مضمر ہے، لہٰذا ان قراردادوں پر علمدرآمد کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں رائے شماری کا انعقاد کیا جانا چاہئے، تاکہ کشمیری عوام آزادانہ ماحول میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔ پسند رضوی نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو اولین ترجیح بنائے اور اس معاملے میں عالمی حمایت کے حصول کیلئے ٹھوس کارروائی کرے۔


خبر کا کوڈ: 702680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/702680/پاکستانی-حکومت-عالمی-سطح-پر-مسئلہ-کشمیر-کے-منصفانہ-حل-کو-اولین-ترجیح-بنائے-پسند-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org