0
Tuesday 6 Feb 2018 13:57

پاکستانی حکومت عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو اولین ترجیح بنائے، پسند رضوی

پاکستانی حکومت عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو اولین ترجیح بنائے، پسند رضوی
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت ایک جائز، اخلاقی اور قانونی جدوجہد ہے، اس جدوجہد میں ان کی مثالی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ حیدرآباد میں تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے پسند رضوی نے کہا کہ کشمیر کے حالات کے حوالے سے عالمی ضمیر مردہ ہو چکا ہے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے خاموش تماشائی بن چکے ہیں اور ان کا سکوت بھارت کے حق میں جانبداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کشمیر میں انسایت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے اور اس حوالے سے بھارت کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں باضابطہ مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا مطلوبہ حل اقوام متحدہ کی جموں و کشمیر سے متعلق قراردادوں میں مضمر ہے، لہٰذا ان قراردادوں پر علمدرآمد کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں رائے شماری کا انعقاد کیا جانا چاہئے، تاکہ کشمیری عوام آزادانہ ماحول میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔ پسند رضوی نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو اولین ترجیح بنائے اور اس معاملے میں عالمی حمایت کے حصول کیلئے ٹھوس کارروائی کرے۔
خبر کا کوڈ : 702680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش