QR CodeQR Code

طورخم، ٹرک سے بھاری مقدار میں نوشادر برآمد، 2 ملزمان گرفتار

6 Feb 2018 18:29

ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹرک جمرود سے کلیئر ہونے کے بعد جارہا تھا کہ طورخم میں خاصہ داروں نے دوبارہ تلاشی لی تاہم ملزمان کو لنڈی کوتل حوالات میں بند کردیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد طورخم پر خاصہ دار فورس نے افغانستان جانے والے پھلوں سے لدھے ٹرک سے بھاری مقدار میں ہیروئن سازی میں استعمال ہونے والا نوشادر نامی کیمیکل برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ صوبیدار اصغر شنواری کے مطابق طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والے فروٹ سے بھرے ٹرک نمبر کے بی ایل 1175 سے خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے سینکڑوں کلو گرام نوشادر کیمیکل برآمد کرلیا اور موقع سے ٹرک ڈرائیور نقیب اللہ ساکن افغانستان اور نورمت ساکن جمرود کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹرک جمرود سے کلیئر ہونے کے بعد جارہا تھا کہ طورخم میں خاصہ داروں نے دوبارہ تلاشی لی تاہم ملزمان کو لنڈی کوتل حوالات میں بند کردیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 702750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/702750/طورخم-ٹرک-سے-بھاری-مقدار-میں-نوشادر-برآمد-2-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org