QR CodeQR Code

سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ انوارالحق کاکڑ کو دونگا، میر سرفراز بگٹی

12 Feb 2018 10:14

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا وزیراعلٰی بلوچستان کی تبدیلی میں جو ارکان اسمبلی اکھٹے ہوئے تھے، سینیٹ الیکشن میں بھی سب ساتھ ملکر اپنے امیدوار سامنے لائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ بلوچستان اور مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات جو 3 مارچ کو ہو رہے ہیں، اس سے متعلق ابھی تک مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہم سے کوئی رابطہ قائم نہیں کیا۔ ہمارا اپنا ایک گروپ ہے اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی وہی فیصلہ کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ میں ایک بات واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ میں جنرل نشست پر وزیراعلٰی کے مشیر انوارالحق کاکڑ جو آزاد امیدوار کی حیثیت سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ان کو میں ووٹ دوں گا۔ سینیٹ کی خواتین کی نشست پر بھی میں نے فیصلہ کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 704112

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/704112/سینیٹ-انتخابات-میں-اپنا-ووٹ-انوارالحق-کاکڑ-کو-دونگا-میر-سرفراز-بگٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org