QR CodeQR Code

کوئٹہ، سریاب روڈ پر فائرنگ، 4 سکیورٹی اہلکار شہید

14 Feb 2018 09:21

کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، سکیورٹی اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے۔ کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ سکیورٹی اہلکاروں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 704714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/704714/کوئٹہ-سریاب-روڈ-پر-فائرنگ-4-سکیورٹی-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org