QR CodeQR Code

عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کا انجام عبرتناک ہوگا، شوکت بسرا

22 Feb 2018 18:52

پی پی پی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کا محمود کوٹ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی آئی اے اور سٹیل ملز کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچنے کی سازشیں تیار کی جا رہی ہیں، مگر پاکستان پیپلزپارٹی ہر فورم پر ان اداروں کی نجکاری کے خلاف مزاحمت کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہوگا، ملکی وسائل لوٹنے والے نااہل حکمرانوں کا خاتمہ قریب تر ہے، عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں، مگر حکمرانوں کی شاہ خرچیاں کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے کوٹ ادو کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور سٹیل ملز کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچنے کی سازشیں تیار کی جا رہی ہیں، مگر پاکستان پیپلزپارٹی ہر فورم پر ان اداروں کی نجکاری کے خلاف مزاحمت کرے گی، پارلیمان کی توقیر کو خطرے میں ڈالنے والی نااہل لیگ اب قومی اداروں کو کوڑیوں کے مول بیچنے اور خریدنے کی سازشوں میں مصروف ہے، نواز شریف اور ان کا حواری وزیراعظم ایک ہاتھ سے قومی ادارے بیچ اور دوسرے ہاتھ سے خرید رہے ہیں، مگر ہم ان کو ایسا ہرگز نہیں کرنے دیں گے، ہر فورم پر احتجاج کے ذریعے ان اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 706788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706788/عدلیہ-کیخلاف-ہرزہ-سرائی-کرنیوالوں-کا-انجام-عبرتناک-ہوگا-شوکت-بسرا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org