QR CodeQR Code

مہذب قومیں عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم کرتی ہیں، حافظ طاہر اشرفی

23 Feb 2018 10:32

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان علماء کونسل سیاسی و مذہبی قائدین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ملک کے ماحول کو تلخی کی طرف نہ لے جائیں، پارلیمنٹ اور جمہوریت کو کمزور کرنے سے بعض سیاسی جماعتوں کا کردار ہے، اگر پارلیمنٹ پر اعتماد کیا گیا ہوتا تو پانامہ کے معاملہ پر عدالتوں کی طرف سے اور عدالتوں پر یہ مسائل پیدا نہ ہوتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل اداروں کے درمیان تصادم اور کمزور کرنے کی ہر سازش کو مسترد کرتی ہے، مہذب قومیں عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم کرتی ہیں، ارض الحرمین الشریفین کا دفاع، سلامتی اور استحکام ہر مسلمان پر فرض ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ طاہر اشرفی نے جامع مسجد معاذ بن جبل لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا عبدالحمید صابری، مولانا نعمان حاشر، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا نائب خان، مولانا شہزاد احمد، مولانا حفیظ الرحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے کہاکہ پاکستان علماء کونسل سیاسی و مذہبی قائدین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ملک کے ماحول کو تلخی کی طرف نہ لے جائیں، پارلیمنٹ اور جمہوریت کو کمزور کرنے سے بعض سیاسی جماعتوں کا کردار ہے، اگر پارلیمنٹ پر اعتماد کیا گیا ہوتا تو پانامہ کے معاملہ پر عدالتوں کی طرف سے اور عدالتوں پر یہ مسائل پیدا نہ ہوتے۔


خبر کا کوڈ: 706904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706904/مہذب-قومیں-عدلیہ-کے-فیصلوں-کو-تسلیم-کرتی-ہیں-حافظ-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org