QR CodeQR Code

درباری افسر کی گرفتاری سے جسے تکلیف ہے وہ قومی خزانے میں 14 ارب روپے جمع کروائے، فواد چوہدری

23 Feb 2018 16:23

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ یہ افسر سرکاری وسائل پر ڈاکہ زنی کی منصوبہ بندی کو عملی جامہ پہناتے ہیں، ان درباری افسروں کو بچانے کے لئے نیب پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان  تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ درباری افسروں کو بچانے کے لئے قومی احتساب بیورو (نیب) پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ نیب کی جانب سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر تحریک انصاف کے رہنما نے تبصرہ کیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ افسر سرکاری وسائل پر ڈاکہ زنی کی منصوبہ بندی کو عملی جامہ پہناتے ہیں، ان درباری افسروں کو بچانے کے لئے نیب پر دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نیب کے اقدام سے جسے تکلیف ہے وہ قومی خزانے میں 14 ارب روپے جمع کروائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی ہونی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 706955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706955/درباری-افسر-کی-گرفتاری-سے-جسے-تکلیف-ہے-وہ-قومی-خزانے-میں-14-ارب-روپے-جمع-کروائے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org