QR CodeQR Code

پشاور، منشیات سمگلنگ الزام میں گرفتار ملزم کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

23 Feb 2018 20:25

ملزم زاہد اللہ ساکن رسالپور نوشہرہ پر الزام تھا کہ وہ 8 دسمبر 2016ء کو 9 کلوگرام ہیروین سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس کو تھانہ آغا میرجانی شاہ پولیس نے رنگ روڈ دیر کالونی سے گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے سیشن جج اور سپیشل ٹاسک جج اقبال خان نے منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت نے جرمانہ عدالت نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 مہینے جیل میں رکھنے کا حکم دے دیاہے۔ ملزم زاہد اللہ ساکن رسالپور نوشہرہ پر الزام تھا کہ وہ 8 دسمبر 2016ء کو 9 کلوگرام ہیروین سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس کو تھانہ آغا میرجانی شاہ پولیس نے رنگ روڈ دیر کالونی سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اسے 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدالت نے جرمانہ عدالت نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 مہینے جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔


خبر کا کوڈ: 706992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/706992/پشاور-منشیات-سمگلنگ-الزام-میں-گرفتار-ملزم-کو-10-سال-قید-اور-ایک-لاکھ-روپے-جرمانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org