0
Friday 23 Feb 2018 20:25

پشاور، منشیات سمگلنگ الزام میں گرفتار ملزم کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

پشاور، منشیات سمگلنگ الزام میں گرفتار ملزم کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے سیشن جج اور سپیشل ٹاسک جج اقبال خان نے منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت نے جرمانہ عدالت نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 مہینے جیل میں رکھنے کا حکم دے دیاہے۔ ملزم زاہد اللہ ساکن رسالپور نوشہرہ پر الزام تھا کہ وہ 8 دسمبر 2016ء کو 9 کلوگرام ہیروین سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جس کو تھانہ آغا میرجانی شاہ پولیس نے رنگ روڈ دیر کالونی سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اسے 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی عدالت نے جرمانہ عدالت نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 مہینے جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 706992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش