QR CodeQR Code

مردان میں 3 بچوں کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

24 Feb 2018 14:43

پولیس کے مطابق عمران علی عرف خٹہ نامی ملزم نے 3 روز قبل اپنے علاقے میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک مکان پر فائرنگ کی تھی جسکے نتیجہ میں 3 بچے جاں بحق ہوئے تھے، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اس نے پر فائرنگ شروع کردی۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں 3 بچوں کو قتل کرنے میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ تھانہ کاٹلنگ پولیس کے مطابق کنج کے رہائشی عمران علی عرف خٹہ نے تین روز قبل اپنے علاقے میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک مکان پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں میں 3 سالہ ارمان، 12 سالہ سپنا اور 16 سالہ بلال جاں بحق ہوئے تھے جبکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گذشتہ شب ایک خفیہ اطلاع ملی کہ ملزم عمران علی اس وقت تھانہ خرکی کے علاقہ قاسمی میں موجود ہے جس پر کاٹلنگ پولیس نے تھانہ خرکی پولیس کے ہمراہ مل کر چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی تاہم جوابی فائرنگ میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق لاش کی پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 707144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/707144/مردان-میں-3-بچوں-کا-قاتل-مبینہ-پولیس-مقابلے-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org