0
Saturday 24 Feb 2018 14:43

مردان میں 3 بچوں کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

مردان میں 3 بچوں کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں 3 بچوں کو قتل کرنے میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ تھانہ کاٹلنگ پولیس کے مطابق کنج کے رہائشی عمران علی عرف خٹہ نے تین روز قبل اپنے علاقے میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک مکان پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں میں 3 سالہ ارمان، 12 سالہ سپنا اور 16 سالہ بلال جاں بحق ہوئے تھے جبکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گذشتہ شب ایک خفیہ اطلاع ملی کہ ملزم عمران علی اس وقت تھانہ خرکی کے علاقہ قاسمی میں موجود ہے جس پر کاٹلنگ پولیس نے تھانہ خرکی پولیس کے ہمراہ مل کر چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی تاہم جوابی فائرنگ میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق لاش کی پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 707144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش