QR CodeQR Code

نادرا دفاتر میں پشتونوں کے ساتھ امتیازی سلوک، سینیٹ کمیٹی نے نوٹس لے لیا

6 Mar 2018 19:36

عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ نادرا دفاتر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ شناختی کارڈ کے حصول، ری نیو کرنے یا شناختی کارڈ سے متعلق دیگر امور کے لئے دفتر آنے والے پشتونوں سے پہلے ہیلپ ڈیسک پر انٹرویو لیا جائے اور بعد میں انہیں ٹوکن فراہم کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نادرا کے دفاتر میں پشتونوں کے ساتھ امتیازی سلوک رواں رکھنے کا نوٹس لے لیا ہے۔ گذشتہ روز کمیٹی اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ نادرا دفاتر نے ہدایات جاری کئے ہیں کہ شناختی کارڈ کے حصول، ری نیو کرنے یا شناختی کارڈ سے متعلق دیگر امور کے لئے دفتر آنے والے پشتونوں سے پہلے ہیلپ ڈیسک پر انٹرویو لیا جائے اور بعد میں انہیں ٹوکن فراہم کیا جائے۔ شاہی سید نے نادرا کے اس اقدام پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سارے پختونوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اس موقع پر کمیٹی چیئرمین رحمٰن ملک نے بھی نادرا کے اس اقدام کو امتیازی قرار دیا اور اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے معاملے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا اور نادرا چیئرمین سے یہ احکامات واپس لینے سمیت کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایات جاری کردیں۔


خبر کا کوڈ: 709513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/709513/نادرا-دفاتر-میں-پشتونوں-کے-ساتھ-امتیازی-سلوک-سینیٹ-کمیٹی-نے-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org