QR CodeQR Code

پشاور، منشیات سمگلنگ ناکام، کار سے کروڑوں کی چرس وافیون برآمد

9 Mar 2018 18:47

قبائلی علاقے سے منشیات سمگلنگ کی اطلاع پر پولیس کی خصوصی ٹیم نے اچینی چوک میں ناکہ بندی کی اور اس ایک مشکوک کار کو روکا گیا اور تلاشی لینے پر اس کے خفیہ خانوں سے 30 کلو چرس اور 11 کلو افیون برآمد کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قبائلی علاقے سے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو موٹر کار سمیت گرفتار کرلیا۔ قبائلی علاقے سے منشیات سمگلنگ کی اطلاع پر پولیس کی خصوصی ٹیم نے اچینی چوک میں ناکہ بندی کی اور اس ایک مشکوک کار کو روکا گیا اور تلاشی لینے پر اس کے خفیہ خانوں سے 30 کلو چرس اور 11 کلو افیون برآمد کرکے ملزم محمد نواز سکنہ باڑہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 710161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/710161/پشاور-منشیات-سمگلنگ-ناکام-کار-سے-کروڑوں-کی-چرس-وافیون-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org