QR CodeQR Code

محکمہ تعلیم نے پنجاب میں سکولوں کی تقریبات میں طالبات کے رقص پر پابندی عائد کر دی

9 Mar 2018 21:49

محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات، مینا بازار، یوم والدین، یوم استاد سمیت دیگر تقریبات میں کسی بھی قسم کے رقص پر پابندی عائد کی گئی ہے، خلاف ورزی کے مرتکب سکولوں کے سربراہان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم نے پنجاب میں سکولوں کی تقریبات میں طالبات کے رقص پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے عوامی شکایات کے پیش نظر رقص پر پابندی لگائی ہے۔ محکمہ تعلیم کو شکایت ملی تھی کہ انڈین اور پاکستانی گانوں پر معصوم طالبات سے رقص کروایا جاتا ہے۔  محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات، مینا بازار، یوم والدین، یوم استاد سمیت دیگر تقریبات میں کسی بھی قسم کے رقص پر پابندی عائد کی گئی ہے، خلاف ورزی کے مرتکب سکولوں کے سربراہان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محمکہ تعلیم نے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے سربراہان اور انتظامیہ کو نئے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ تمام ڈپٹی ڈی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں سکولوں کے ہنگامے دورے کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں سکول کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 710173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/710173/محکمہ-تعلیم-نے-پنجاب-میں-سکولوں-کی-تقریبات-طالبات-کے-رقص-پر-پابندی-عائد-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org