QR CodeQR Code

بھارت سیز فائر لائن پر بھی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بیرسٹر سلطان

10 Mar 2018 07:57

اپنی رہائشگاہ پر ڈنمارک کے سفیر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کی وجہ سے خطے میں بڑی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، اس لئے یورپی یونین، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے صورتحال کا نوٹس لیں۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ڈنمارک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آواز بلند کرے، بھارت سیز فائر لائن پر بھی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس سے خطے میں بڑی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، اس لئے یورپی یونین، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے صورتحال کا نوٹس لیں ورنہ یہ صورتحال پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں اپنی رہائشگاہ پر ڈنمارک کے سفیر رولف ہئے پریرا ہامبوئے سے ڈیڑھ گھنٹے کی تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے کیا۔


خبر کا کوڈ: 710232

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/710232/بھارت-سیز-فائر-لائن-پر-بھی-بڑے-پیمانے-خلاف-ورزیاں-کر-رہا-ہے-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org