QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی، قمر الزمان

14 Mar 2018 08:08

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی آزادکشمیر کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کر کے مستقبل کا سیاسی نقشہ واضح کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سردار قمر الزمان خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کر کے مستقبل کا سیاسی نقشہ واضح کر دیا ہے، پیپلز پارٹی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عام انتخابات میں بھی مرکز اور چاروں صوبوں میں واضح برتری حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثنا میر صادق سنجرانی، سلیم مانڈوی والا کی سینیٹ میں کامیابی پر مظفرآباد کے جیالوں نے دربار عالیہ سائیں سخی سہیلی سرکار پر حاضری دیکر چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 711308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711308/پیپلز-پارٹی-فتوحات-کا-سلسلہ-جاری-رکھے-گی-قمر-الزمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org