0
Wednesday 14 Mar 2018 08:08

پیپلز پارٹی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی، قمر الزمان

پیپلز پارٹی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی، قمر الزمان
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سردار قمر الزمان خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کر کے مستقبل کا سیاسی نقشہ واضح کر دیا ہے، پیپلز پارٹی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عام انتخابات میں بھی مرکز اور چاروں صوبوں میں واضح برتری حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثنا میر صادق سنجرانی، سلیم مانڈوی والا کی سینیٹ میں کامیابی پر مظفرآباد کے جیالوں نے دربار عالیہ سائیں سخی سہیلی سرکار پر حاضری دیکر چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 711308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش