QR CodeQR Code

ایران عرب ممالک کیلئے خطرہ نہیں، عمرو موسی

11 May 2011 14:43

اسلام ٹائمز: عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ایران عرب ممالک کیلئے خطرہ نہیں بلکہ ایران کے ساتھ بہتر تعلقات عرب ممالک کے مفاد میں ہیں۔


اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل جناب امر موسی نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات عرب ممالک کیلئے کوئی خطرہ نہیں رکھتے بلکہ ان کیلئے انتہائی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ وہ امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ کے نمائندے سے گفتگو کر رہے تھے۔
جناب عمرو موسی نے مشرق وسطی میں موجود اسرائیلی ایٹمی ہتھیاروں کی جانب توجہ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی رائے عامہ کا احترام کرتے ہوئے فوراً غزہ کا ظالمانہ محاصرہ ختم کر دے۔ جناب عمرو موسی نے کہا کہ مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی غزہ محاصرہ سے متعلق پالیسی صحیح نہیں تھی۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے حماس اور فتح کے درمیان سمجھوتے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس ایک دہشت گرد گروہ نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 71191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/71191/ایران-عرب-ممالک-کیلئے-خطرہ-نہیں-عمرو-موسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org