QR CodeQR Code

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے رواں ماہ پیداوار شروع ہو گی

19 Mar 2018 09:14

واپڈا ذرائع کے مطابق منصوبے سے ہر سال پانچ ارب یونٹ سستی پن بجلی پیدا ہو گی جس سے سالانہ 50 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔ منصوبے کی ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 242.25 میگاواٹ ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ سے رواں ماہ پیداوار شروع ہو جائے گی۔ واپڈا ذرائع کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ہیڈ ریس ٹنل میں پانی کی بھرائی مکمل ہونے کے بعد بجلی کی پیداوار کا آغاز ہو گا۔ پراجیکٹ کے پہلے یونٹ سے رواں ماہ کے آخر تک جبکہ باقی تین یونٹس سے ایک ایک ماہ کے وقفہ کے بعد مرحلہ وار بجلی کی پیداوار شروع ہو گی۔ منصوبے سے ہر سال پانچ ارب یونٹ سستی پن بجلی پیدا ہو گی جس سے سالانہ 50 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔ ہیڈ ریس ٹنل منصوبے کے 52 کلو میٹر طویل واٹر وے سسٹم (سرنگوں) کا حصہ ہے جسے ڈیم سے پاور ہاﺅس تک پانی منتقل کرنے کے لئے تعمیر کیا گیا ہے۔ منصوبے کی ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت 242.25 میگاواٹ ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 712487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/712487/نیلم-جہلم-ہائیڈرو-پاور-پراجیکٹ-سے-رواں-ماہ-پیداوار-شروع-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org