QR CodeQR Code

عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو نقصان ہوگا، کراچی کے لوگوں کا سخت اعتراض

20 Mar 2018 22:15

مقامی اخبار کے مطابق پارٹی کے بہت سے کارکنوں نے بھی اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی وجہ سے پارٹی کی نیک نامی متاثر ہوگی، گزشتہ روز عمران خان تاجروں کی تقریب میں گئے تو اس حوالے سے انہیں وہاں بھی سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔


اسلام ٹائمز۔ عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر کراچی میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے سخت اعتراض کیا اور کہا ہے کہ عمران خان نے ایک ایسے شخص کو پارٹی میں لیا ہے جو ان پر کڑی تنقید کرتا رہا ہے اور وہ اپنی وفاداریاں بدلنے کا بھی ماہر ہے جبکہ تحریک انصاف کو عامر لیاقت حسین کی شمولیت کے باعث کراچی میں فائدے کی بجائے نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق پارٹی کے بہت سے کارکنوں نے بھی اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی وجہ سے پارٹی کی نیک نامی متاثر ہوگی، گزشتہ روز عمران خان تاجروں کی تقریب میں گئے تو اس حوالے سے انہیں وہاں بھی سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔


خبر کا کوڈ: 712849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/712849/عامر-لیاقت-کی-تحریک-انصاف-میں-شمولیت-سے-پارٹی-کو-نقصان-ہوگا-کراچی-کے-لوگوں-کا-سخت-اعتراض

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org