0
Tuesday 20 Mar 2018 22:15

عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو نقصان ہوگا، کراچی کے لوگوں کا سخت اعتراض

عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی کو نقصان ہوگا، کراچی کے لوگوں کا سخت اعتراض
اسلام ٹائمز۔ عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر کراچی میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے سخت اعتراض کیا اور کہا ہے کہ عمران خان نے ایک ایسے شخص کو پارٹی میں لیا ہے جو ان پر کڑی تنقید کرتا رہا ہے اور وہ اپنی وفاداریاں بدلنے کا بھی ماہر ہے جبکہ تحریک انصاف کو عامر لیاقت حسین کی شمولیت کے باعث کراچی میں فائدے کی بجائے نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق پارٹی کے بہت سے کارکنوں نے بھی اس فیصلے پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی وجہ سے پارٹی کی نیک نامی متاثر ہوگی، گزشتہ روز عمران خان تاجروں کی تقریب میں گئے تو اس حوالے سے انہیں وہاں بھی سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 712849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش