QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، پریشر ککر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

24 Mar 2018 19:22

مقامی افراد کے مطابق گذشتہ شب صالح خان مارکیٹ کی ایک دکان میں مقیم چند افراد اپنے لئے پریشر ککر میں کھانا پکا رہے تھے کہ اس دوران ککر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا اور دکان کی چھت مندہم ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ صدہ میں پریشر ککر پھٹنے سے دکان کی چھت منہدم ہونے کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد کے مطابق گذشتہ شب صالح خان مارکیٹ کی ایک دکان میں مقیم چند افراد اپنے لئے پریشر ککر میں کھانا پکا رہے تھے کہ اس دوران ککر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا اور دکان کی چھت مندہم ہوگئی۔ واقعے میں مہمند ایجنسی کا رہائشی بخت زازہ نامی شخص جاں بحق جبکہ دیگر 6 زخمی ہوگئے اور ان تمام زخمیوں کا تعلق بھی مہمند ایجنسی سے ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو پہلے صدہ ہسپتال اور بعد ازاں حالت تشویشناک ہونے پر پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 713607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/713607/کرم-ایجنسی-پریشر-ککر-پھٹنے-سے-ایک-شخص-جاں-بحق-6-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org