QR CodeQR Code

سوات میں پسند کی شادی کے خواہشمند لڑکا لڑکی موت کی نیند سلا دیئے گئے

24 Mar 2018 19:56

پولیس کے مطابق گلکدی نمبر ایک سے تعلق رکھنے والے ذیشان اور رقیہ نامی خاتون نکاح کے سلسلہ میں مقامی عدالت جا رہے تھے کہ راستے میں رقیہ کے بھائی اور چچازاد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ سوات میں پسند کی شادی کے خواہشمند لڑکا لڑکی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے موت کی نیند سلا دیئے گئے۔ پولیس کے مطابق گلکدی نمبر ایک سے تعلق رکھنے والے ذیشان اور رقیہ نامی خاتون نکاح کے سلسلہ میں مقامی عدالت جا رہے تھے کہ راستے میں رقیہ کے بھائی اور چچازاد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ رقیہ کی اس سے قبل شادی ہوئی تھی تاہم اسے طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد وہ ذیشان کے ساتھ شادی کی خواہاں تھی۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم کو بری کوٹ سے حراست میں لیا گیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 713623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/713623/سوات-میں-پسند-کی-شادی-کے-خواہشمند-لڑکا-لڑکی-موت-نیند-سلا-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org