0
Saturday 24 Mar 2018 19:56

سوات میں پسند کی شادی کے خواہشمند لڑکا لڑکی موت کی نیند سلا دیئے گئے

سوات میں پسند کی شادی کے خواہشمند لڑکا لڑکی موت کی نیند سلا دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ سوات میں پسند کی شادی کے خواہشمند لڑکا لڑکی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے موت کی نیند سلا دیئے گئے۔ پولیس کے مطابق گلکدی نمبر ایک سے تعلق رکھنے والے ذیشان اور رقیہ نامی خاتون نکاح کے سلسلہ میں مقامی عدالت جا رہے تھے کہ راستے میں رقیہ کے بھائی اور چچازاد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ رقیہ کی اس سے قبل شادی ہوئی تھی تاہم اسے طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد وہ ذیشان کے ساتھ شادی کی خواہاں تھی۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم کو بری کوٹ سے حراست میں لیا گیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 713623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش