QR CodeQR Code

کوہاٹ، منشیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام، بہن بھائی سمیت 3 ملزمان گرفتار

26 Mar 2018 12:18

تھانہ لاچی پولیس کے مطابق کوہاٹ انڈس ہائی وے پر آج صبح پشاور سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران 3 مسافروں سے مجموعی طور پر 5 کلو 500 گرام ہیروئن، 5 کلو 500 گرام چرس اور ڈیڑھ کلو افیون برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ لاچی پولیس کے مطابق کوہاٹ انڈس ہائی وے پر آج صبح پشاور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران 3 مسافروں سے مجموعی طور پر 5 کلو 500 گرام ہیروئن، 5 کلو 500 گرام چرس اور ڈیڑھ کلو افیون برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں بہن بھائی اور ان کی ایک رشتہ دار خاتون شامل ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 713943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/713943/کوہاٹ-منشیات-سمگل-کرنیکی-کوشش-ناکام-بہن-بھائی-سمیت-3-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org