QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

28 Mar 2018 19:44

پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل طارق خان ڈیوٹی کے بعد موٹر سائیکل پر سوار گھر جا رہا تھا جب ظفر ٹاون کالونی پل کے قریب پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اس پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسمعیل خان کی ظفر آباد کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل طارق خان ڈیوٹی کے بعد موٹر سائیکل پر سوار گھر جا رہا تھا جب ظفر ٹاون کالونی پل کے قریب پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اس پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔


خبر کا کوڈ: 714404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/714404/ڈی-آئی-خان-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org