0
Wednesday 28 Mar 2018 19:44

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسمعیل خان کی ظفر آباد کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل طارق خان ڈیوٹی کے بعد موٹر سائیکل پر سوار گھر جا رہا تھا جب ظفر ٹاون کالونی پل کے قریب پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے اس پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔
خبر کا کوڈ : 714404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش