QR CodeQR Code

کوئٹہ، کیسکو چیف ایگزیکٹو سمیت دیگر افسران کیخلاف کرپشن تحقیقات کی منظوری

29 Mar 2018 10:37

یاد رہے کہ پیپکو کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس معاملے پر ایک کمیٹی بناکر تحقیقات کی تھی، جس میں نشاندہی کے بعد فروری میں کیس کی تحقیقات نیب کے سپرد کر دی گئی تھی۔ علاوہ ازیں نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں سابق ڈسٹرکٹ ناظم سبی میر علی مردان خان ڈومکی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے تعلق انکوائری ناکافی شواہد کی بناء پر ختم کرنیکی منظوری دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے سابق اے آئی جی پولیس عبدالقدیر بھٹی، کیسکو کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر رحمت اللہ بلوچ سمیت پانچ کیسکو افسران کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کی منظوری دیدی۔ نیب ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں سابق اے آئی جی بلوچستان عبدالقدیر بھٹی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ ملزم پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ اجلاس میں سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر رحمت اللہ بلوچ، کیسکو کے مینجر آپریشن سینٹرل سرکل باز محمد، ڈپٹی منیجر ظہور احمد مری، ڈپٹی مینجر ایم اینڈ ٹی ایون داس، اسسٹنٹ مینجر قاضی امان اللہ اور میسرز الناصر ایگریکلچر فاؤنڈری ورکس کے حکام کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے کیسکو کے سپیزنڈ ڈویژن سے نجی کمپنی میسرز الناصر ایگریکلچر فاؤنڈری ورکس کو غیر قانونی طریقے سے مقررہ قیمت سے ارزاں نرخ پر بجلی فراہم کی۔ بجلی چوری کے اس کیس میں قومی خزانے کو دو کروڑ 96 لاکھ 12 ہزار روپے کا نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ پیپکو کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس معاملے پر ایک کمیٹی بناکر تحقیقات کی تھی، جس میں نشاندہی کے بعد فروری میں کیس کی تحقیقات نیب کے سپرد کر دی گئی تھی۔ علاوہ ازیں نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں سابق ڈسٹرکٹ ناظم سبی میر علی مردان خان ڈومکی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے تعلق انکوائری ناکافی شواہد کی بناء پر ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 714465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/714465/کوئٹہ-کیسکو-چیف-ایگزیکٹو-سمیت-دیگر-افسران-کیخلاف-کرپشن-تحقیقات-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org