1
0
Thursday 29 Mar 2018 10:37

کوئٹہ، کیسکو چیف ایگزیکٹو سمیت دیگر افسران کیخلاف کرپشن تحقیقات کی منظوری

کوئٹہ، کیسکو چیف ایگزیکٹو سمیت دیگر افسران کیخلاف کرپشن تحقیقات کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے سابق اے آئی جی پولیس عبدالقدیر بھٹی، کیسکو کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر رحمت اللہ بلوچ سمیت پانچ کیسکو افسران کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کی منظوری دیدی۔ نیب ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں سابق اے آئی جی بلوچستان عبدالقدیر بھٹی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ ملزم پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ اجلاس میں سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر رحمت اللہ بلوچ، کیسکو کے مینجر آپریشن سینٹرل سرکل باز محمد، ڈپٹی منیجر ظہور احمد مری، ڈپٹی مینجر ایم اینڈ ٹی ایون داس، اسسٹنٹ مینجر قاضی امان اللہ اور میسرز الناصر ایگریکلچر فاؤنڈری ورکس کے حکام کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے کیسکو کے سپیزنڈ ڈویژن سے نجی کمپنی میسرز الناصر ایگریکلچر فاؤنڈری ورکس کو غیر قانونی طریقے سے مقررہ قیمت سے ارزاں نرخ پر بجلی فراہم کی۔ بجلی چوری کے اس کیس میں قومی خزانے کو دو کروڑ 96 لاکھ 12 ہزار روپے کا نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ پیپکو کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس معاملے پر ایک کمیٹی بناکر تحقیقات کی تھی، جس میں نشاندہی کے بعد فروری میں کیس کی تحقیقات نیب کے سپرد کر دی گئی تھی۔ علاوہ ازیں نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں سابق ڈسٹرکٹ ناظم سبی میر علی مردان خان ڈومکی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے تعلق انکوائری ناکافی شواہد کی بناء پر ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 714465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

محمد۔عیسا۔
Pakistan
بخدمت جناب عرض خدمت کہ ھمارے خیرآباد فیڈر خضدار میں تقریباً 400 سے زائد غیر قانونی ٹیوپ ویل ھین اور لین مین خیرآباد کی ملی بگھت سے چل رھے ھین۔ بجلی وولٹج کی کمی پیشی ایک پریشانی ھے۔ جو قانونی ٹیوپ ویل ھے، انکو پانچ گنٹہ بجلی نامکمل دیجاتی اور لین کے اثاثہ جات کی چان بین کی جائے، ھم آپ جناب سے مطالبہ کرتے ھین کہ ایک غیر جانبداراہ مقرر کرے، تاکہ عوام اپنے سکون کے زندگی بسر کرین۔
محمد عیسا خضدار
ہماری پیشکش