QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، 4 ہزار کلو گرام حشیش برآمد، ملزم گرفتار

31 Mar 2018 22:05

انتظامیہ کے مطابق آج بھگیاڑی کے مقام پر قائم چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے ٹرک نمبر ٹی کے جی 181 کے خفیہ خانو سے 4 ہزار 200 کلو گرام حشیش برآمد کرکے ٹرک ڈرائیور خیال مت شاہ ساکن باڑہ خیبر ایجنسی کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں حشیش خیبر ایجنسی سے پشاور سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو ٹرک سمیت گرفتار کرلیا۔ انتظامیہ کے مطابق آج بھگیاڑی کے مقام پر قائم چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے ٹرک نمبر ٹی کے جی 181 کے خفیہ خانو سے 4 ہزار 200 کلو گرام حشیش برآمد کرکے ٹرک ڈرائیور خیال مت شاہ ساکن باڑہ خیبر ایجنسی کو گرفتار کرلیا۔ انتظامیہ کے مطابق منشیات لنڈی کوتل سے پشاور سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتاری کے بعد متعلقہ فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 714956

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/714956/خیبر-ایجنسی-4-ہزار-کلو-گرام-حشیش-برآمد-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org