QR CodeQR Code

خالصہ سرکار کے نام پر جی بی کی متعصب حکومت عوامی اراضی کو ہتھیانا چاہتی ہے، آغا راحت حسین

2 Apr 2018 21:48

شگر میں عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا راحت حسینی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں ہم پر جو ظلم ہوا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔


اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ جامع مسجد امامیہ گلگت حجت الاسلام آغا راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعصب سے بھری ہوئی ہے۔ ایک صوبے میں دو قسم کے قوانین نافذ ہیں۔ خالصہ سرکار کے نام پر عوام پر زمینیں تنگ کی جا رہی ہے۔ شگر میں جشن ولادت مولود کعبہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ایک متعصبانہ پالیسی کیساتھ حکومت کر رہی ہے۔ اس حکومت سے کسی قسم کے انصاف اور عدل کی توقع نہیں۔ موجودہ حکومت کے دور میں ہم پر جو ظلم ہوا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ حکومت ہم سے ہماری زمینیں خالصہ سرکار کے نام پر چھین کر بندر بانٹ کرنا چاہتی ہے، لیکن عوامی ایکشن کمیٹی کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کی خطے کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک سازش کے تحت ہمارے درمیان نااتفاقی پیدا کرکے ان زمینوں پر قابض ہونا چاہتی ہے لیکن ہم آپس میں اتفاق و اتحاد کے ذریعے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے۔ اب وقت آچکا ہے کہ ان زمینوں کو عوام میں تقسیم کیا جائے۔ حکومت اگر ان زمینوں پر تعمیرات کرنا چاہتی ہے تو عوام کو معاوضہ دیں، بغیر معاوضہ کے ایک انچ زمین نہیں ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 715270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/715270/خالصہ-سرکار-کے-نام-پر-جی-بی-کی-متعصب-حکومت-عوامی-اراضی-کو-ہتھیانا-چاہتی-ہے-ا-غا-راحت-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org