QR CodeQR Code

امریکی سینیٹ میں پاکستان کی امداد کیلئے کیری لوگر بل متفقہ طور پر منظور

25 Jun 2009 09:50

امریکی سینیٹ نے متفقہ طورپر کیری لوگر بل منظور کر لیا جس کے تحت پاکستان کو دی جانے والی امریکی امداد تین گنا ہو جائے گی۔امریکی ایوان نمائندگان پہلے ہی اس بل کی منظوری دے چکا ہے اب صدر باراک اوباما کے دستخط کے بعد یہ بل موثر ہو جائے گا۔ کیری لوگر بل کی منظوری


واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر کیری لوگر بل منظور کر لیا جس کے تحت پاکستان کو دی جانے والی امریکی امداد تین گنا ہو جائے گی۔امریکی ایوان نمائندگان پہلے ہی اس بل کی منظوری دے چکا ہے اب صدر باراک اوباما کے دستخط کے بعد یہ بل موثر ہو جائے گا۔ کیری لوگر بل کی منظوری کے بعد پاکستان کو دی جانے والی امریکی امداد تین گنا ہو جائے گی اور1.5ارب ڈالرز سالانہ کے حساب سے پاکستان کو پانچ سال میں7.5ارب ڈالرز ملیں گے۔کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو دی جانے والی امداد کے لیے کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے ۔ اس بل کے تحت پاکستان میں عدلیہ کی آزادی ،انسانی ترقی اور سماجی بہبود کے لیے کام کرنے کا کہا گیا ہے۔سینیٹ سے بل کی متفقہ منظوری کے بعد اس بل کے خالق سینیٹر جان کیری اور سینیٹر رچرڈ لوگر نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کے ذریعے ملنے والی مالی امداد سے امریکا اور پاکستانی عوام کے درمیان بد اعتمادی کی فضا کو ختم کرنے میں مدد ملے گی


خبر کا کوڈ: 7156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/7156/امریکی-سینیٹ-میں-پاکستان-کی-امداد-کیلئے-کیری-لوگر-بل-متفقہ-طور-پر-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org