QR CodeQR Code

مردان، قندوز حملے کیخلاف عوامی نیشنل پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

5 Apr 2018 11:23

مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دستار بندی کی تقریب پر حملہ اور اسکے نتیجے میں معصوم بچوں اور انکے رشتہ داروں کا قتل ظلم و بربریت کی انتہا ہے، انہوں نے افغان حکومت سے اس واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ متاثرہ گھرانوں کیساتھ بین الاقوامی قانون کے تحت مالی امداد کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبہ قندوز مین مدرسے پر ہونے والے حملے کے خلاف مردان مین عوامی نیشنل پارٹی نے ایک احتجاجی ریلی اور بعدازاں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ پارٹی کے ضلعی دفتر تا مردان پریس کلب نکالی گئی ریلی کی قیادت ضلع ناظم حمایت اللہ مایار کر رہے تھے، جس میں پارٹی کارکنوں کے علاوہ عوام کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حملے کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دستار بندی کی تقریب پر حملہ اور اس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور ان کے رشتہ داروں کا قتل ظلم و بربریت کی انتہا ہے۔ انہوں نے افغان حکومت سے اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ متاثرہ گھرانوں کے ساتھ بین الاقوامی قانون کے تحت مالی امداد کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 715780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/715780/مردان-قندوز-حملے-کیخلاف-عوامی-نیشنل-پارٹی-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org