QR CodeQR Code

پشاور، دہشتگردی کے شکار شہری کی بیوہ کو شہید پیکیج ادا کرنے کا حکم

5 Apr 2018 21:23

عدالت نے شہداء پیکج کے تحت مردان کی بیوہ مریم کو 5 لاکھ روپے دینے کے احکامات جاری کردیئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے دہشت گردی کے شکار شہری کی بیوہ کی رٹ منظورکرتے ہوئے بیوہ کو عام شہریوں کے لئے مقررشہید پیکج ادا کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس سید ارشد علی نے مردان کی رہائشی مریم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزارہ کے وکیل تیمور علی خان نے عدالت کو بتایا کہ 16 مارچ 2016 ء کو پشاور میں ایک دھماکے میں درخواست گزارہ کا شوہر محمد ریاض جو ایک نجی یونیورسٹی میں لیکچرر تھا جاں بحق ہوا تھا، تاہم ان کو صوبائی حکومت سے کوئی امداد نہیں دی جبکہ یہ امداد صوبائی حکومت کی جانب سے تمام سویلین شہداء کو دی جاتی ہے لیکن درخواست گزارہ کو تاحال یہ امداد نہیں دی گئی ہے۔ عدالت نے شہداء پیکج کے تحت مردان کی بیوہ مریم کو 5 لاکھ روپے دینے کے احکامات جاری کردیئے۔


خبر کا کوڈ: 715906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/715906/پشاور-دہشتگردی-کے-شکار-شہری-کی-بیوہ-کو-شہید-پیکیج-ادا-کرنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org