QR CodeQR Code

عدالت نے آوٹ آف ٹرن پروموشن کو کالعدم قرار دیدیا

6 Apr 2018 21:46

جی بی میں بغیر استحقاق پروموشن کو کالعدم قرار دینے سے محکمہ پولیس کے تقریباً 13 افسران کی تنزلی ہوگی، یہ وہ افسران ہونگے جنکو بغیر استحقاق کے ترقی دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے محکمہ پولیس میں آوٹ آف ٹرن (بغیر استحقاق) پروموشن کو کالعدم قرار دے دیا۔ بغیر استحقاق پروموشن کے حوالے سے سپریم اپیلٹ کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آوٹ آف پروموشن کے تحت جتنے بھی افسران کی ترقیاں ہوئی ہیں، وہ کالعدم ہونگی اور ان کو حقیقی رینک پر ہی لایا جائے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کو حکم دیا کہ وہ اگلے دو ہفتے میں رپورٹ کی تعمیل کرائیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ڈی آئی جی گلگت نے شولڈر پرموشن کو برقرار رکھنے کی استدعا کی، جس کو منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئی جی کی منظوری سے اگر ضرورت ہو تو شولڈر پروموشن دے سکتا ہے۔ البتہ ان کی پے اور سکیل سابقہ والا ہی برقرار رہے گا۔ واضح رہے کہ بغیر استحقاق پروموشن کو کالعدم قرار دینے سے محکمہ پولیس کے تقریباً 13 افسران کی تنزلی ہوگی، یہ وہ افسران ہونگے جن کو بغیر استحقاق کے ترقی دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 716069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/716069/عدالت-نے-ا-وٹ-ا-ف-ٹرن-پروموشن-کو-کالعدم-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org