0
Friday 6 Apr 2018 21:46

عدالت نے آوٹ آف ٹرن پروموشن کو کالعدم قرار دیدیا

عدالت نے آوٹ آف ٹرن پروموشن کو کالعدم قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے محکمہ پولیس میں آوٹ آف ٹرن (بغیر استحقاق) پروموشن کو کالعدم قرار دے دیا۔ بغیر استحقاق پروموشن کے حوالے سے سپریم اپیلٹ کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آوٹ آف پروموشن کے تحت جتنے بھی افسران کی ترقیاں ہوئی ہیں، وہ کالعدم ہونگی اور ان کو حقیقی رینک پر ہی لایا جائے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کو حکم دیا کہ وہ اگلے دو ہفتے میں رپورٹ کی تعمیل کرائیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ڈی آئی جی گلگت نے شولڈر پرموشن کو برقرار رکھنے کی استدعا کی، جس کو منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئی جی کی منظوری سے اگر ضرورت ہو تو شولڈر پروموشن دے سکتا ہے۔ البتہ ان کی پے اور سکیل سابقہ والا ہی برقرار رہے گا۔ واضح رہے کہ بغیر استحقاق پروموشن کو کالعدم قرار دینے سے محکمہ پولیس کے تقریباً 13 افسران کی تنزلی ہوگی، یہ وہ افسران ہونگے جن کو بغیر استحقاق کے ترقی دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 716069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش