QR CodeQR Code

تبدیلی کے دعوے داروں نے جھوٹ اور یوٹرن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں،شہباز شریف

7 Apr 2018 11:59

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خوشحالی کے ایجنڈے کو رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھایا ہے، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ نے نیا پاکستان بنانے کے خالی نعرے لگائے، تبدیلی عوام کی خدمت سے آتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہےکہ تبدیلی کے دعوے داروں نے اپنے صوبے میں پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا۔ شہبازشریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خوشحالی کے ایجنڈے کو رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھایا ہے، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ نے نیا پاکستان بنانے کے خالی نعرے لگائے، تبدیلی عوام کی خدمت سے آتی ہے، کھوکھلے دعوؤں سے نہیں، تبدیلی کے دعوے داروں نے جھوٹ اور یوٹرن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پن جاب کا کہنا تھاکہ تبدیلی کے دعوے داروں نے اپنے صوبے میں پرانے پاکستان کا حلیہ بھی بگاڑ دیا، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو خیبرپختونخوا میں بھی ترقی اور خوشحالی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 716193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/716193/تبدیلی-کے-دعوے-داروں-نے-جھوٹ-اور-یوٹرن-ریکارڈ-قائم-کیے-ہیں-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org