QR CodeQR Code

سندھ کے سرکاری اسکولوں میں مفت نصابی کتابیں دینے کا سلسلہ شروع

7 Apr 2018 20:41

سیکریٹری تعلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ جون تک دو ہزار اسکولوں کو سہولیات بھی فراہم کر دیں گے۔ سندھ حکومت رواں سال پچاس ہزار اسکولوں میں مفت درسی کتابیں تقیسم کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے نئے تعلیمی سال پر سرکاری اسکولوں میں مفت نصابی کتابیں دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا احسن اقدام سامنے آیا ہے اور صوبے میں مفت تعلیمی نظام کی جانب قدم بڑھا دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتاب کی ترسیل شروع کر دی ہے۔ کراچی کے اسکولوں میں ساڑھے سات لاکھ مفت نصابی کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔ سیکریٹری تعلیم نے دعویٰ کیا ہے کہ جون تک دو ہزار اسکولوں کو سہولیات بھی فراہم کر دیں گے۔ سندھ حکومت رواں سال پچاس ہزار اسکولوں میں مفت درسی کتابیں تقیسم کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 716349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/716349/سندھ-کے-سرکاری-اسکولوں-میں-مفت-نصابی-کتابیں-دینے-کا-سلسلہ-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org