QR CodeQR Code

مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

8 Apr 2018 21:52

ذرائع کے مطابق سوات کے شہر مینگورہ سمیت ملاکنڈ ڈیویژن کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ سوات کے شہر مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سوات کے شہر مینگورہ سمیت ملاکنڈ ڈیویژن کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 716574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/716574/مینگورہ-شہر-اور-گرد-نواح-میں-زلزلے-کے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org