0
Sunday 8 Apr 2018 21:52

مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ سوات کے شہر مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سوات کے شہر مینگورہ سمیت ملاکنڈ ڈیویژن کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 716574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش